شہباز گل نے جو کچھ کہا عمران خان کی ہدایت پر کہا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کے منہ کو خون لگ گیا ہے۔ اب یہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے کو بخشنے کو تیار نہیں، عمران خان سیاست کےلئے اداروں میں بغاوت نہیں کروا پائیں گے، شہباز گل نے جو کچھ کہا عمران خان کی ہدایت پر کہا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پنجاب حکومت عظمی بخاری نے تحریک انصاف کی قیادت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ بولیں کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو دھمکی دے رہے ہیں۔ اگر ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو پولیس نے تمیز کے ساتھ باہر آنے کا کہا لیکن باہر نہ آنے پر مجبورا گاڑی کا شیشہ توڑا شہباز گل نے تقسیم کرنے کی کوشش جس کے پیچھے عمران خان ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہا پسند ہے جو اپنے مقاصد کےلئے بچوں کی ذہن سازی کرتا ہے۔ کوئی محب وطن پاکستانی جو آئین اداروں کے اپنے کردار و جمہوریت پر یقین رکھتا ہے عمران خان کے جھوٹے پروپیگنڈہ کا شکار نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More