عمران خان کا آخری ٹھکانہ جیل ہے، عظمٰی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کےخلاف بنی گالہ گینگ نے منظم انداز میں مہم چلائی فوج کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے والے ماسٹر مائنڈ عمران خان خود ہیں۔ جب تک فوج عمران خان کے ساتھ کھڑی تھی تو محب وطن تھی آج فوج کےخلاف کمپئین چلوارہے ہیں، عمران خان کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے اس کی تیاری کریں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب آپ کے لیڈر کی چوری پکڑی گئی ہے اب آپ روئیں، پیٹیں یا چیخیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فارن فنڈنگ کا جس دن فیصلہ آیا آپ نے خود کہا کھودا پہاڑ نکلا چوہا، اب آپ کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں ثابت ہوچکا ہے تحریک انصاف نے امریکی، بھارتی اور اسرائیلیوں سے فنڈنگ لی۔ فارن فنڈنگ کی پیداوار جماعت کا فارن ایجنڈا بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو نااہلی کے خوف سے رات کو نیند نہیں آتی۔ جب نواز شریف کے خلاف سازش ہورہی تھی عمران خان اس سازش کے مرکزی کردار تھے۔ عمران خان کےخلاف کسی نے سازش نہیں کی، اپنے خلاف سازش کرنے کےلئے عمران خان خود ہی کافی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More