پاکستان کی تاریخ میں ایسی بے حس حکومت نہیں آئی، عظمیٰ بخاری

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار آج کس منہ سے مری پہنچے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی بے حس اور بے رحم حکومت نہیں آئی۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نےکہا ہے کہ عثمان بزدار ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر مری کی برف دیکھنے پہنچے۔ پنجاب کا ملکیتی ہیلی کاپٹر سیاحوں کو ریسکیو کرنے کےلیے استعمال کیوں نہیں ہوا؟کیا یہ ہیلی کاپٹر حکومتی لوگوں کے زندہ جنازے اٹھانے کےلیے ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ متاثرہ خاندانوں میں جا کر تعزیت کرنے کے قابل نہیں ہیں،انکو عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو لاشوں پر سیاست بھی کرتی اور ان سے ڈرتی بھی ہے۔ عمران خان کو 22 خاندان نہیں 22 کروڑ لوگ بددعائیں دے رہے ہیں۔ عمران خان کل سے بنی گالہ میں چھپ کے بیٹھے ہیں۔ شاید ابھی بشری بیگم نے انکو مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں کی اطلاع نہیں دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More