عمران خان سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام کو باہر نکلنا پڑے گا، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ ن نے حکومت پر ایک بار پھر کورونا فنڈ زکھانے کا الزام عائد کردیا ۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کورونا فنڈ تو کھا سکتے ہیں لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکتے۔عمران خان کو موقع تو ملا لیکن وہ کچھ نہیں کر سکے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہناہے کہ حکومت کا آئی ایم ایف کی شرائط پر سرنگوں کرنا شرم کی بات ہے۔ عمران خان سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام کو باہر نکلنا پڑے گا ۔ عمران خان نے ہمیں رلانا تھا لیکن عوام کو رلا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کے شہبازشریف کے بارے میں بیان پر عظٰمی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو کو شہبازشریف کے بجائے آصف زرداری سےمشورہ لینا چاہیے۔

ن لیگ کی ترجمان نے فیاض الحسن سے مکالمے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا فیاض الحسن چوہان کےلئے جیل سسرال تھوڑی ہے۔کیس بنیں گے تو جیل جائیں گے۔اگر جیل گئے تو وعدہ ہے سب سے پہلے کھانا میں لے کر جاؤں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More