عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے محرومیوں کا باعث بن رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا کہ جنوبی پنجاب کےلئے شہبازشریف نے سب سے پہلے بجٹ کا چالیس فیصد مقرر کیا۔شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیاں ختم کی جبکہ عثمان بزدار محرومیوں کا باعث بن رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے لیکن وہ لاہور آکر جنوبی پنجاب کو بھول گئے۔ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب صرف تونسہ کو سمجھ لیا ہے جبکہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد جنوبی پنجاب محاذ اور جنوبی پنجاب صوبے کا دعوی کرنے والے بھی غائب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ تین برس سے بزدار حکومت بجٹ ،بجٹ کھیل رہی ہے لیکن وہ بجٹ کہیں لگ نہیں رہا۔ عثمان بزدار کی 21یونیورسٹیز کیا خلاءمیں بنی ہیں جو ہمیں نظر نہیں آرہی۔ ساڑھے تین سال میں بزدار حکومت نے ایک بھی نیا کالج یا اسکول نہیں بنایا جبکہ پنجاب حکومت ہر بجٹ میں 9نئے ہسپتال بنانے کے اعلانات کررہی ہے لیکن گراؤ نڈ میں ان سب منصوبوں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا پی ٹی آئی کی سیاسی دکان صرف جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More