عمران خان کو ازبکستان کے صدرشوکت میرزیوف کا ٹیلیفون

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدرشوکت میرزیوف نے ٹیلیفون کیا ہے،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کوبڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ وزیراعظم نے ازبک صدرکو دورے کی دعوت بھی دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبک صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کے جلد اختتام کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More