عزیر بلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی ۔درخواست عزیر بلوچ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث خارج کی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سرغنہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی ہے ۔ عزیز بلوچ نے درخواست میں فوجی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی تھی۔

سرکاری وکیل نے اعتراض کیا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف اپیل صرف سپریم کورٹ میں کی جاسکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More