یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء مہنگی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی اشیاء مہنگی ہو گئیں۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مختلف برانڈز کی چائےمہنگی کا 950 گرام کاپیکٹ 100سے 210 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔ جبکہ کافی کے 100 گرام جار کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی۔

بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے تک مہنگاہوگیا، 1 کلو واشنگ پاؤڈر کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ کسٹرڈ کا 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے مہنگا ہوا ہے۔ جبکہ کارن فلار 300 گرام 20 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ 250گرام شہد کی قیمت میں 95 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More