رمضان پیکج ختم،اشیائےخوردونوش واپس مہنگی ہوگئی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج ختم کر دیا گیا۔مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ۔ دال ماش، دال مونگ کی قیمت میں 10 روپے فی کلو، بیسن 20 روپے کلو اور مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 20 روپے تک فی لیٹر مہنگے ہوگئے ہیں۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 500 گرام کھجور کا پیکٹ 10 روپے، 950 گرام چائے کی پتی67 روپے، 400 گرام مصالحے کی قیمت میں 36 روپے، ایک لیٹر ملک پیک 20 روپے، سفید زیرہ 200 گرام 23 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

50 گرام الائچی کی قیمت 18 روپے، لال مرچ 200 گرام 18 روپے، شیمپو14 روپے، 100گرام ہلدی کی قیمت 4 روپے بڑھادی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 19 اشیا کی بجائے اب 5 اشیا پر سبسڈی دی جائیگی، چینی 70 روپے فی کلو، آٹا 10 کلوکا تھیلا 400 روپے جبکہ گھی 260 روپے فی کلوکے حساب سے ہی دستیاب ہو گا۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔

دوسری جانب سرکاری گندم کی فراہمی مکمل بند ہونے کےبعد فلورملز نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کےتناسب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کے بعد آٹے کے دس کلو تھیلے کی پرچون قیمت 650 روپے جبکہ بیس کلو تھیلے کی قیمت 1300 روپے کردی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More