گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا۔عمر سرفراز چیمہ نے ایڈوکیٹ جنرل سے استعفیٰ کے متن بارے قانونی رائے مانگ لی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے جب سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ طلب کیا تو انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کے بجائے وزیراعظم کے نام لکھ دیا جس پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھایا۔اسی گتھی کو سلجھانے کے لیے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ میدان میں آگئے۔

گورنر پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استعفیٰ کے متن پر قانونی رائے طلب کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم میں لایا گیا ہے کہ سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے میں آئینی طریقہ کار کی خلاف ورز ی کی گئی ہے۔عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے لئےگورنر کے بجائے وزیراعظم کے نام استعفی لکھا اس پر قانونی رائے دی جائے۔مسلم لیگ ن بھی سردار عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے طریقہ کار پر اعتراض کرچکی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More