سیالکوٹ:جلسہ گاہ کا گھیراؤ،عثمان ڈار گرفتار

سیالکوٹ میں پولیس نے پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ پر دھاوا بول دیا۔سابق معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔زیر حراست عثمان ڈار کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہوگا،کارکن باہر نکلیں۔

سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بلا اجازت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے ایکشن لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جلسہ گاہ سے علی اسجدملہی اورسابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More