تازہ ترین
سابق حکومتوں نے صحت عامہ کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی، عثمان بزدار

سابق حکومتوں نے صحت عامہ کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی، عثمان بزدار

لاہور: (29 جون 2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور میں اسپتالوں پر توجہ دی گئی نہ دیہی و بنیادی مراکز صحت پر۔ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر فوٹو سیشن کرنے والوں نے اپنے دور میں شعبہ صحت کا بیڑا غرق کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے صحت عامہ کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی۔ سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف رہے اور عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے۔ اپوزیشن والے اپنے دور میں شعبہ صحت کیلئے عملی اقدامات کرتے تو انہیں علاج کیلئے باہر نہ جانا پڑتا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔ منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو پوائنٹ اسکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر فوکس کیا ہے۔ ایسا ہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی بھی معیاری علاج کرا سکے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top