عثمان بزدار نے قیادت کو کوئی پیغام نہیں دیا، حسان خاور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے قیادت کو کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں دیا ہے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب حسان خاور نے عثمان بزدار کے قیادت کو پیغام سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے قیادت کو کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف چینلز پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علیم خان کے خلاف بھی کوئی بیان نہیں دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More