تازہ ترین
کورونا کے باعث عید سادگی کے ساتھ منانا ہمارا قومی فریضہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا کے باعث عید سادگی کے ساتھ منانا ہمارا قومی فریضہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (1 اگست 2020) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث عید سادگی کے ساتھ منانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی بھی اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انسداد کورونا کے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں لیکن ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔ پسے ہوئے طبقے کو اپنے ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں اور اپنے مظلوم کشمیری بہن، بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے جو بھارتی حکومت کے ظلم و جبر میں مسلسل بارہ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں عید منا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے بھی اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ عید قربان سادگی سے منائی جائے،ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کو پس پشت نہ ڈالیں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا تو بہت جلد کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top