کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے ۔
دونوں رہنماؤں کے مابین بین الصوبائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی ترقی میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا ۔