اپوزیشن کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے بعد ڈینگی پر اپوزیشن کا سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی کی انتہاء ہے، اپوزیشن عناصر مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے سے باز نہیں آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حالات میں سیاست چمکانا افسوسناک ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے، اپوزیشن عناصر کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More