ملک میں چینی کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، عثمان بزدار

مظفر گڑھ: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں چینی کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے،کراچی کرشنگ سیزن جلد شروع ہوگا،چینی کی کمی نہیں ہوگی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا،انہوں نے مظفرگڑھ میں مشیر وزیراعلی پنجاب برائے زراعت سردار عبدالحئی دستی سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

وزیراعلی ٰپنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں خسرہ اور روبیلا مہم کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی،ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مظفرگڑھ کی ترقی کیلئے تاریخی پیکج دیا وہ دوبارہ آمد پر منصوبوں کو شروع کرکے دکھائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کے مسائل سننے کے لیے انہیں لاہور بلائیں گے اور انکے مسائل حل کروائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More