وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایڈہاک ڈاکٹروں کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ایڈہاک ڈاکٹروں کو ملازمتوں میں بڑا ریلیف مل گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس اقدام سے چار ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹروں کوتنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانےکی ہدایت بھی کردی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی ری اپوائنٹمنٹ اور دیگر ایشوز کو فوری حل کیاجائےگا، ایڈہاک ڈاکٹروں کےمسائل کےحل کیلئےمتعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More