عثمان بزدار کا وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں میرٹ کی حکمرانی کو یقینی بنایا۔ اپنی ذات کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ہمیشہ صوبے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے کام کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اوراراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ہاشم جواں بخت، سبطین خان،میاں اسلم اقبال،تیمور بھٹی،حنیف پتافی،سمیع اللہ چوہدری،عامر نواز چانڈیا،جاوید اختر لُنڈ،مامون تاڑر،غزین عباسی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں۔کپتان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ شب و روز کام کیا۔ دیانتداری اور ایمانداری سے فرائض انجام دیئے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More