عثمان بزدار کا پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنا ئیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے ۔ انہوں نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر ومل کرنا اور پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More