وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔اپوزیشن ارکان نے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتمادپردستخط کردیئے۔تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعلی اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔

تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔قرارداد کے متن میں تحریر ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبے کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جا رہے، عثمان بزدار نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے۔قرارداد پر رانا مشہود، رمضان صدیق، ملک احمد، میاں نصیر احمد کے دستخط موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More