لاہور:گورنر پنجاب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفے منظور کرلیا جبکہ نئے قائد ایوان کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے عثمان بزدار کے استعفے پر غور کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے سے متعلق ہدایات دیں۔