اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورافغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان دنیاکیلئےبہترنہیں ہے ۔ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران سےبچاجاسکتا ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے او آئی سی اجلاس میں امریکی نمائندے کی شرکت پر اظہار تشکر کیا ۔ امریکی نمائندے نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار اور پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سےمتعلق پاکستان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی ۔ امریکی نمائندے نے ہرسطح پرپاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا ۔