اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی امور ، علاقائی سیکیورٹی سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی ناظم الامور کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کاوشوں پر زور دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔