امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا۔ کیپیٹل ہل پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کرے ۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل پرحملے کی پہلی برسی کے موقع پر سابق صدر ٹرمپ کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کرے۔ امید ہےکہ وہ ایسے کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چھ جنوری کو ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پرحملہ کیا تھا۔ اس حملے میں کچھ مظاہرین اور سیکورٹی فورس کے کچھ اہلکار مارے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More