امریکی صدر کا چینی ہم منصب سے وڈیو لنک پر رابطہ

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ پہلی ورچوئل سمٹ میں دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین تصادم سے خبردار کیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان وڈیو لنک پر رابطہ ہوا ہے ۔ورچول میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، تائیوان اور انسانی حقوق سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امریکا اور چین کے مابین مسابقت تنازعے کی شکل اختیار نہ کرے۔ چینی صدر نے بھی امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر سرگرمی سے اقدامات پر آمادگی ظاہر کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More