وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناہے کہ کوروناوائرس کے کیسزمیں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ جب تک عوام خوداحتیاط نہیں کرینگےوباکوقابوکرنامشکل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی سے امریکی قونصل جنرل مسٹرمارک اسٹروھ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپربات چیت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔جب تک عوام خود احتیاط نہیں کریں گے کورونا پر کنٹرول مشکل ہے۔

انہوں نے کہاجب تک اس وبا کا علاج نہیں اتا ہمیں کورونا کے ساتھ رہناہوگا۔اگر ہم اس وبا کےساتھ رہنا سیکھ لیں تو انفیکشن نہیں ہوگا۔مرادعلی شاہ نے مزیدکہاکہ لوگ ہاتھ ملاتے ہیں لیکن ماسک نہیں پہنتےاورنہ ہی سینیٹائزر کا استعمال کرتےہیں اگرایسی صورتحال رہی تو کیسز بڑھیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More