امریکی کانگریس رکن کا وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ کا دورہ

اسلام آباد: امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر نے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا ۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔

امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچیں تو وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

امریکی کانگریس رکن الہان عمر سے گفتگو میں حنا ربانی کھر نے مقبوضہ کشمیر میں، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد مظلوم کشمیریوں کی پرزور حمایت اور ان کے حق میں آواز اٹھانے پر الہان عمر کا شکریہ ادا کیا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ دو طرفہ مراسم ہیں۔پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More