امریکا نے متعدد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

واشنگٹن: امریکا نے تقریباً ایک درجن چینی کمپنیوں کو چینی فوج کی معاونت کے تناظر میں بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے،چند افراد اور کمپنیوں کو پاکستانی جوہری اور بیلیسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر بھی بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند افراد اور کمپنیوں کو پاکستانی جوہری اور بیلیسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر بھی بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔ چین، جاپان، پاکستان اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والےستائیس افراد اور کمپنیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے ان کمپنیوں کو چینی اور روسی عسکری پیش رفت میں معاونت سے روکا جائے گا جب کہ ساتھ ہی پاکستان کی مبینہ غیرمحفوظ جوہری سرگرمیوں میں مدد بھی محدود بنائی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More