اوآئی سی اجلاس میں امریکی، برطانوی، چینی، جاپانی نمائندے بھی شریک ہونگے، عاصم افتخار

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 17واں غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہو گی۔اجلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق او آئی سی وزراء خارجہ کا 17واں غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس بطور صدر سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی ادارے بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ او آئی سی اجلاس میں امریکہ ، برطانیہ ۔ فرانس , چین ، روس،جرمنی ، اٹلی اور جاپان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی امداد پر نئے پہلو تلاش کیے جائیں گے۔او آئی سی وزراء خارجہ 17 واں اجلاس افغانستان کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More