امریکی صدر اور چینی ہم منصب کی ملاقات 15نومبر کوہوگی

نیو یارک: امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کی ملاقات 15نومبر کوہوگی۔

وائٹ ہاوس  نے امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کا شیڈول جاری کردیا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق۔بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ورچوئل ہوگی۔

بائیڈن اور شی جن پنگ کی ملاقات میں مشترکہ مفادات سے متعلق بات ہو گی۔ جوبائیڈن چینی ہم منصب پر امریکی منصوبوں اور ترجیحات کو واضح کریں گے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق جوبائیڈن شی جن پنگ کو چین سےمتعلق امریکہ کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More