امریکا کا افغانستان کے لئے امداد کا اعلان

امریکا انسانی بحران سے دوچار افغانستان کے لیے چود کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا، یہ پہلے سے اعلان شدہ امداد سے اضافی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق رواں برس کے دوران امریکا اس شورش زدہ جنوب ایشیائی ملک کے لیے مجموعی طور پر چار سو چوہتر ملین ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ اضافی امداد کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ رقوم طالبان کے توسط سے تقسیم نہیں کی جائیں گی بلکہ انسانی ہمدردی کا کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے بانٹی جائے گی۔

اس امداد کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک روز قبل اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا کہ افغان عوام کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More