امریکا، یوکرین کو ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار فراہم کرے گا

واشنگٹن:امریکا ، یوکرین کو ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار فراہم کرے گا، اس بات کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔

غیرملکی خبرایجسنی کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے کہا یوکرین کی جنگ میں امریکا کیف کی قیادت کے ساتھ مزید تعاون کا وعدہ کرتا ہے۔ ہتھیاروں کی امداد کے علاوہ امریکا دو سو پچیس ملین ڈالر کی اضافی رقم کے ساتھ یوکرین کو انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکا اب تک کیف کو پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فراہم کر چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More