امریکی ریاست لوا میں فائرنگ، 3افراد ہلاک

امریکی ریاست لوا میں فائرنگ،تین افراد ہلاک ہوگئے،میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایمز شہر میں چرچ کی پارکنگ میں پیش آیا۔مرنے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لوا کے شہر ایمنز میں چرچ کی پارکنگ میں فائرنگ کا یہ واقعہ شام سات بجے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے ، حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ وسکوسن میں بھی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے امریکا میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے ، گزشتہ روز ریاست اوکلوہاما کے ہسپتال میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More