تازہ ترین
حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

ملتان: (یکم جون 2020) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریزی کے 767ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا ملتان میں آغاز ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر زائرین کو محدود تعداد میں عرس تقریبات میں شرکت کی اجازت دی گئی۔

معروف صوفی بزرگ برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز کے 767ویں دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز سجادہ نشین درگاہ مخدوم طارق شمسی نے کیا۔ کورونا کے خدشہ کے پیش نظر دور دراز سے آنے والے زائرین کو محدود تعداد میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ عرس کی تقریبات میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

عرس کی تقریبات کیلئے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری کو درگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top