جارحیت کے بھرپور جواب کیلئےاپ گریڈیشن جاری ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا ہے۔آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کا کمیشننگ کا مشاہدہ کیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نےچینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی سٹرائیک فارمیشن میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ نے چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی فور ٹینک دنیا کےبہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ اور جدید ترین پروٹیکشن، فائرپاور اور نقل وحرکت کاحامل ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے۔ جارحیت کے بھرپور جواب کیلئےاپ گریڈیشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ٹینک پاکستان اور چین کےاسٹریٹجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہے۔ فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More