آئندہ ترقیاتی بجٹ: 2 ہزار 184 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد: نئے مالی سال کیلئے 2184 ارب روپے کا قومی ترقیاتی پلان تیار کیاگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ سال کے 2135 ارب کے مقابلے صرف 50 ارب روپے اضافہ کیاگیا ہے ۔

بجٹ 2022-23 میں نئے قومی ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق موجود مالی سال ترقیاتی منصوبوں کا نظرثانی شدہ بجٹ 550 ارب ہے، اس سال وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 900 ارب رکھے گئے تھے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ تفصیلات کے مطابق وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 70 ارب کی بیرونی امداد شامل ہے۔

سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے دستاویز کے مطابق چاروں صوبوں کا مجوزہ ترقیاتی بجٹ 1384 ارب روپے ہوگا، چاروں صوبے بھی 276 ارب روپے بیرونی امداد سے حاصل کریں گے، صوبوں کے ترقیاتی پروگرام میں 97 ارب 84 کروڑ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

انفراسٹرکچر کی تعمیر پر 433 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے، سماجی منصوبوں پر 144 ارب خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا، انرجی 84 ارب اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کیلئے 227 ارب روپے شامل ہیں۔

پانی کے منصوبوں کیلئے 83 ارب، پلاننگ، ہاوسنگ کیلئے 39 ارب مختص کیے گئے ہیں، جبکہ زراعت کی ترقی کیلئے 13 ارب اور انڈسٹریز کیلئے صرف 5 ارب کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز میں کہا گیا کہ نئے بجٹ میں ایرا کیلئے کوئی فنڈز نہیں رکھے جارہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More