جامعات زیادہ تعداد میں ہنرمند طلباء تیارکریں، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت نیشنل اسکل یونیورسٹی اسلام آباد کی سینیٹ کا اجلاس ہوا ہے ۔ شرکاء کو دوسرے سینیٹ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

وائس چانسلر نیشنل اسکل یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر محمدمختار نے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو ایچ ای سی کی جانب سے انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں نئی کلاسز شروع کرنے کا این او سی مل گیا۔

اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور مارکیٹ ضروریات کے مطابق افرادی قوت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔مارکیٹ کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامعات زیادہ تعداد میں ہنرمند طلباء تیار کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More