یونائیٹڈ نے زلمی کو5وکٹوں سے شکست دیکرایونٹ سے باہرکردیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ7 کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل 7 کے پہلے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 170 رنز کا ہدف 19.3اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔شعیب ملک نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اوپنر کامران اکمل 39 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 12 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More