انڈرنائنٹین ورلڈکپ:قومی ٹیم پہلا میچ زمبابوے کےخلاف کھیلے گی

انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں پاکستان آج اپنی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف میچ سے کر رہا ہے۔ پاکستان گروپ سی میں زمبابوے، افغانستان اور پاپوانیوگنی کے ساتھ شامل ہے۔ ویزا مسائل کے باعث افغان ٹیم کے تاخیرسے پہنچنے کی وجہ سے گروپ کے میچز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔

انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں پاکستان آج اپنی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف میچ سے کر رہا ہے۔ پاکستان گروپ سی میں زمبابوے، افغانستان اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ شامل ہے۔ قومی جونیئر ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر قاسم اکرم کررہے ہیں۔ ٹیم کے دیگرپلیئرز میں احمدخان، ذیشان ضمیر، اویس علی، علی اسفند، عباس علی، معاذصداقت، عرفان خان نیازی اور محمد شہزاد شامل ہیں۔ ویزا مسائل کے باعث افغان ٹیم کے تاخیرسے پہنچنے پر گروپ سی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

قومی جونیئر ٹیم زمبابوے کے خلاف بائیس جنوری کوآخری میچ کے بجائے آج پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان اورافغانستان کا میچ بیس جنوری کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ پاکستان کوپہلا میچ پندرہ جنوری کو پاپوا نیوگنی سے کھیلنا تھا جو اب آخری میچ میں بائیس جنوری کو مدمقابل ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More