انڈر19 ورلڈکپ، پاکستان کی پاپوا نیوگنی کو9وکٹوں سے شکست

ٹرینیڈاڈ: پاکستان نے انڈر19 ورلڈکپ گروپ سی کاتیسرا میچ بھی جیت لیا۔پاپوا نیوگنی کو9وکٹوں سے شکست دے دی ۔ افریقی ٹیم 23 اوورزمیں پچاس رنزپرڈھیرہوگئی۔ پاکستان نے ایک وکٹ کھوکرہدف پوراکرلیا۔

پورٹ آف اسپین ٹرینڈاڈ میں پاکستان نے انڈر19ورلڈکپ گروپ سی کے تینوں میچ جیت کرٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ پاپوانیوگنی کی ٹیم صرف 23 اوورز میں پچاس رنز پرڈھیر ہوگئی۔افریقی ٹیم کے کلاپوٹ گیارہ رنز ڈبل فیگرمیں اسکور کرسکے۔

پاکستان کے محمدشہزاد نے سات رنزدےکر پانچ ،احمدخان نے تین اورعباس علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان جونیئرز نے اکیاون رنزکا ہدف بارہ اوورز میں ایک وکٹ کھوکر پورا کرلیا۔ عباس علی ستائیس اور حسیب اللہ اٹھارہ رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نووکٹوں سے جیت گیا اورگروپ سی میں زمبابوے، افغانستان اور پاپوانیوگنی تینوں کوہراکر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More