انڈر19ورلڈ کپ:فائنل میں بھارت،انگلینڈ کا ٹکراؤ

انڈرنائنٹین ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اورانگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو چھیانوے رنزسے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سوچھیانوے رنز بنائے اور کینگروز ٹیم کوایک سو چورانوے رنز پرٹھکانے لگادیا۔

ویسٹ انڈیزمیں جاری انڈرنائنٹین ورلڈکپ کا فائنل پانچ فروری کو بھارت اورانگلینڈ کھیلیں گے۔ بھارت دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کوچھیانوے رنزسے شکست دے کرانگلینڈکے مقابل فائنل میں پہنچ گیا۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پردوسوچھیانوے رنزبنائے۔ کپتان یش دھول نے ایک سودس اور شیخ رشید نے چورانوے رنز اسکورکیے اور دوسوچاررنز کی فتح گرشراکت سے بھارت کی پوزیشن مضبوط بنائی۔ جیک نسبٹ اورولیمزسیلزمان نے دو، دو وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ایک سوچورانوے رنز پرڈھیرہوگئی۔ لاچلن شانے اکیاون اور کورے ملرنے اڑتیس رنزبنائے۔ بھارت کے وکی اوسٹوال نے تین، نشانت سدھو اور روی کمارنے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More