کراچی میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری اذیت کا شکار

کراچی : شہر قائد میں درجہ حرارت بڑھتے ہی ڈسٹری بیوشن لائنز بجلی کےاستعمال میں اضافے کابوجھ نہ سنبھال سکیں۔ شہر کے کئی علاقوں سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایات موصول ہونے لگیں۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں بجلی کااستعمال بڑھنےکے باعث ڈسٹری بیوشن لائنز بجلی کے استعمال میں اضافےکا بوجھ نہ سنبھال سکیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایات موصول ہونے لگیں۔

کراچی کے پوش ایریا ڈیفنس کے مختلف فیز میں صبح آٹھ بجے سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیفنس فیز 6 سمیت ملحقہ علاقوں میں صبح 8بجے سے بجلی غائب ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ ،ڈسٹرکٹ ملیر کے مضافاتی علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔

کمپلین سینٹر نے بجلی کی عدم فراہمی مقامی فالٹ بتا دیا جبکہ شہریوں کے کئی کئی گھنٹے چلنے والے جرنیٹر جواب دے گئے۔موسم کی سختی اور بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More