اقوام متحدہ بھارت میں اسلاموفوبیا کا نوٹس لے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالتﷺ کے معاملے پر آگاہ کیا ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت کے معاملے پر آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جاتی چاہیے۔بھارتی قیادت کی خاموشی سے تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More