گورنرسندھ سے یواین ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کی ملاقات

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے یو این ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت، آلودگی،موسمیاتی تبدیلی،پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

کراچی میں گورنرہاؤس میں ہونےوالی ملاقات میں قدرتی وسائل کی کمی اور ان کے تحفظ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں درپیش موجودہ مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے وفد کے شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت سے متعلق مسائل کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔فلیگ شپ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ، ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

یو این ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے کہا کہ دورے کا مقصد اہم شعبوں جیسے کہ گڈ گورننس، صحت، تعلیم، نوجوانوں کی ترقی، آبادی پر کنٹرول اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفد کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان روایتی تعاون کی جامع ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر جولین ہارنیس کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More