تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر

افغانستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کے وعدے

افغانستان سے متعلق جنیوا میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی امداد کی وعدے کیے گئے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق ان کا ملک ایک ملین یورو فراہم کرے گا، اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ گیارہ ملین افغان شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے فی الحال 606 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی تھی لیکن توقعات کے برعکس امداد کے یہ وعدے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔ بین الاقوامی برادری کو خدشہ لاحق ہے کہ اگر افغان شہریوں کی مدد نہ کی گئی تو افغان مہاجرین بڑی تعداد میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ کا رخ کریں گے۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں، ناصر حسین شاہ

Hassam Alam

پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

Rauf Ansari

این اے 75: الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More