عمرگل افغانستان ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کے عمر گل کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ فاسٹ بولر کا افغان بورڈ سے ایک سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔ عمر گل اس سے قبل تین ہفتے افغان ٹیم کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے عمر گل کو افغان ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے اور ان سے ایک سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ عمر گل اس سے قبل تین ہفتے کے مختصر معاہدے کے تحت افغان ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ انتالیس سالہ فاسٹ بولر نے پاکستان کے لیے سینتالیس ٹیسٹ میں ایک سوتریسٹھ، ایک سوتیس ون ڈے میں ایک سواناسی اور ساٹھ ٹی ٹوئنٹی میں پچیاسی کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دوہزارنو کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کوچیمپئن بنانے میں عمرگل نے اہم کردارادا کیاتھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر پی ایس ایل فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More