علما و مشائخ نے فہم وفراست سے ملک کو بحران سے بچایا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام علما و مشائخ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے فہم وفراست سے ملک کو بحران سے بچایا ۔دوسرے فریق کی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علما نے فہم وفراست سے ملک کو بحران سے بچایا جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔قوم میں ایک اضطراب کی کیفیت تھی۔قوم نے میڈیا پر لوگوں کو زخمی ہوتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ مذاکرات کو ترجیح دینی ہے۔ملکی معیشت کو نقصان کا خدشہ تھا۔ ان سب چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین راستہ اختیار کیا گیا۔ وہ قوتیں جو پاکستان میں افراتفری چاہتی ہیں ان کو بڑی پریشانی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More