یوکرینی صدر کا امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ

یوکرینی صدر ولادیمیر زلینسکی کا امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ زیلینسکی کا کہنا ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے روسی جارحیت کو روکا جائے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹیلیفون پر یوکرین کے صدر زیلنیسکی نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو بتایاکہ روس کی یوکرین میں جارحیت بند کرانا ہوگی۔

یوکرین کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ روسی افواج کھیرسن شہر میں داخل ہوگئی ہے۔ لیکن سٹی ایڈمن بلاک یوکرین کے پاس ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا روسی افواج نے ٹی وی اور ریڈیو ٹاور تباہ کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More