روسی فورسز کا یوکرین پرحملوں کا سلسلہ جاری

ماسکو: روسی فورسز کا یوکرین پرحملوں کا سلسلہ جاری ہے، کیف حکومت نے کہا ہے کہ ملکی فورسز اکیلے ہی روسی جارحیت کو روکنے کی کوشش میں ہیں، یوکرینی صدر وولودمیر زیلسنکی نے کہا ہے کہ روسی افواج شہری علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی کے بقول اس صورتحال میں عالمی طاقتوں کی طرف سے روس پر صرف پابندیاں عائد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کو مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔ عالمی سطح پر مذمت کے علاوہ گہری تشویش دیکھی جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More